1 Qul:Surah al-Kafirun With Urdu & English Translation
قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْكَـٰفِرُونَ ١ لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ٢ وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ٣ وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ ٤ وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ٥ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ ٦
ترجمہ : (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
Say: O disbelievers! I worship not that which ye worship; Nor worship ye that which I worship. And I shall not worship that which ye worship. Nor will ye worship that which I worship. Unto you your religion, and unto me my religion.
2 Qul:Surah al-Ikhlas With Urdu & English Translation
قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ١ ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ٢ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ٣ وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ ٤
ترجمہ : کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے معبود برحق جو بےنیاز ہے نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
Say: He is Allah, the One! Allah, the eternally Besought of all! He begetteth not nor was begotten. And there is none comparable unto Him.
3 Qul:Surah al-Falaq With Urdu & English Translation
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ١ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ٢ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ٣ وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَـٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ٤ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ٥
﴿۱﴾ کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں﴿۲﴾ ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی﴿۳﴾ اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے﴿۴﴾ اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے﴿۵﴾ اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
﴾1﴿ Say: I seek refuge in the Lord of the Daybreak ﴾2﴿ From the evil of that which He created; ﴾3﴿ From the evil of the darkness when it is intense, ﴾4﴿ And from the evil of malignant witchcraft, ﴾5﴿ And from the evil of the envier when he envieth.
4 Qul:Surah al-Naas With Urdu & English Translation
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ١ مَلِكِ ٱلنَّاسِ ٢ إِلَـٰهِ ٱلنَّاسِ ٣ مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ٤ ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ ٥ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ٦
ترجمہ : کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی لوگوں کے معبود برحق کی (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
Say: I seek refuge in the Lord of mankind, The King of mankind, The god of mankind, From the evil of the sneaking whisperer, Who whispereth in the hearts of mankind, Of the jinn and of mankind.